• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے وہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید