• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالہ موسیٰ،2 طالب علم بھائی تیزرفتار ٹرالر تلے آ کر جاں بحق

Lala Musa 2 Students Killed Brother Come Down Fast Trawler
لالہ موسیٰ میں تیزرفتار ٹرالر نے اسکول جانے والے 2 طالب علم بھائیوں کو روند ڈالا ،دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق لالہ موسیٰ کے گاؤں ٹھیکریاں کے 2 بھائی 18 سالہ سجاول اور 11 سالہ دانیال موٹرسائیکل پر اسکول جا رہے تھے،راستے میں آگے جانے والی ویگن اچانک رکی تو انہیں بریک لگانا پڑی۔

اس دوران پیچھے آنے والا تیزرفتار ٹرالر آن پہنچا، جس کے ٹائروں تلے کچل کر دونوں دم توڑ گئے ،لاشوں کو مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا ،بیٹوں کی موت پر والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔

ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا ،پولیس نے ٹرالر اور ویگن کو قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر دی۔
تازہ ترین