• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے،فیصل واوڈا


سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پراپیگنڈا کے کردار عالمی طاقتوں سے جڑے لیکس والے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی، ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بنایا گیا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نےسوال اٹھایا کہ کیا آنے والی اس مہم کا ہدف ایس آئی ایف سی اور دوست ملکوں کی سرمایہ کاری ہے؟

ان کا استفسار تھا کہ کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اس پراپیگنڈہ مہم کا حتمی ہدف کون ہے؟ وقت آنے پر سب کچھ بتائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید