کراچی ( اسٹاف رپو ر ٹر) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے کہ محرم الحرام اخوت کا مہینہ ہے جو امن، صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے ،اس ماہ مبارک میں اسلام کی دو عظیم شخصیات حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت سیدنا حسینؓ کی شہادت کے واقعات پیش آئے۔ اس ماہ مبارک کی حرمت وعظمت اور شہادت حضرت عمرؓ وحضرت حسینؓ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے باہمی ومسلکی اور فروعی اختلافات کو بھلاکر دین اسلام کی اشاعت اور وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کریں۔