پاکستانی اداکار فواد خان کی مرکزی کردار میں بننے والی ہندی فلم ابیر گلال کی بھارت میں ریلیز کھٹائی میں پڑ گئی۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابیر گلال بھارت میں ریلیز نہیں ہوگی، یہ فیصلہ پہلگام واقعے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
فلم کی ہدایتکاری آرٹی ایس بگڈی نے کی ہے اور فلم کے مرکزی کرداروں میں وانی کپور بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 9 مئی کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ فواد خان کی فلم ابیر گلال کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔