• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداءکربلا کی یاد میں 100سے زائد ماتمی جلوس برآمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شہداءکربلا کی یاد میں 8 محرم الحرام کو حیدرآباد و گردونواح سے ذوالجناح،  تعزیوں، سیجوں اور علم پاک کے 100 سے زائد ماتمی جلوس برآمد ہوئے جبکہ سول لائن میں ڈاکٹر شاہ محمد بھٹی، علی مرتضیٰ اور راشد بھٹی کی جانب سے سالانہ نیاز کا اہتمام کیا گیا اور ٹنڈو جہانیاں اور نسیم نگر میں آگ پر ماتم کیا گیا۔ ٹنڈو میر محمود،  ٹنڈو آغا سے برآمد ہونے والا انجمن سفینہ حسینی کا جھولے پاک والا مرکزی پڑ اختتام پذیر ہوا، دوسری جانب درگاہ اشرف علی شاہ پکا قلعہ سے ایلیکاٹ کا جھولے پاک والا، ٹنڈو ولی محمد سے روشن قریشی، کنبھار محلہ ٹنڈو ولی محمد سے کیریوں، درگاہ مکی شاہ کچا قلعہ سے جئے شاہ، امام بارگاہ حسینی حالی روڈ سے مرحوم حفیظ احمد انڑ، گوٹھ صاحب خان چینل ناکہ سے عنایت علی، گوٹھ لالو لاشاری سے شفیع محمد لاہوتی،  شیر علی شاہ، گوٹھ محبت ماچھی انڈس کانچ مل سے رستم علی، ٹنڈو یوسف سے مراد علی شاہ، ہوش نگر ہالاناکہ سے امام بارگاہ مولا رضا، گوٹھ گوپانگ ہالاناکہ سے امام بارگاہ قصر عباس، ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9 سے پیروں اور سیدوں، ٹنڈو میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4 سے میر محمد حسین، حسین آباد سے قمبر علی شاہ جبکہ فقیر کا پڑ سے ابراہیم شاہ، صرافہ شاہی بازار سے جمن شاہ، لجپت روڈ سے درگاہ مہر علی شاہ، ٹنڈو ٹھوڑو سے مرزا عابد حسین،  ٹنڈو ولی محمد سے ناریجو، گاڑی کھاتہ سے ڈنل شاہ،  تالاب نمبر 3 سے مصری شاہ، کھائی روڈ سے نہال شاہ، خیر شاہ سمیت شہر کے لگ بھگ جملہ پڑوں سے شہزادہ قاسم ابن الحسن کی سیجوں کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ 
تازہ ترین