• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23ہزار بلدیاتی ملازمین ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سجن یونین (سی بی اے)کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے 17ہزار ،بلدیہ کورنگی کے 4ہزار اور بلدیہ جنوبی کے محکمہ  انجینئر نگ ایم اینڈ ای اور سینیٹشن کے 2ہزار ملازمین ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں۔جبکہ محرم الحرام کے موقع پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ملازمین اپنی مذہبی رسوم اور نذرونیاز سے بھی محروم رہ گئے ہیں۔ وہ سجن یونین کے ایم سی ،بلدیہ کورنگی اور جنوبی کے رہنماوئں سردار محمد یونس،اشرف اعوان،محمد نذیر،شکیل احمد،حافظ گل رحمٰن،پھول محمد،ملک زمان،دانش عباس،جہانگیر شاہ اور دیگر سے اپنے دفتر میں گفتگو کررہےتھے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے آنے کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی میں باقاعدگی آنے کی بجائے مزید تاخیر ہورہی ہے اور ملازمین سے اضافی ڈیوٹیز کی ادائیگی کے باوجود انہیں اوور ٹائم تک ادا نہیں کیا جارہا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملازمین کو تنخواہوں اور اوور ٹائم کی عدم ادائیگی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ 
تازہ ترین