• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کیلئے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالرز کی فنانسنگ کر رہا ہے: سید مراد علی شاہ

سید مراد علی شاہ — فائل فوٹو
سید مراد علی شاہ — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالر کی فنانسنگ کر رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ریجنل حب ترکیہ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیلاب متاثرین، صحت، آبادی سے متعلق منصوبے زیرِ غور لائے گئے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت دار ہے۔ 

ترجمان نے بتایا ہے کہ مربوط صحت، آبادی کے منصوبوں پروجیکٹ کے لیے اسلامک بینک 50 ملین ڈالرز کی معاونت کر رہا ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے 24 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے، متاثرینِ سیلاب کے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد تا سکھر سڑک کی تعمیر میں بھی اسلامک بینک نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید