• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکاروں پر پابندی ، بالی ووڈ میں اختلافات

Ban On Pakistan Actors In India Dispute In Bollywood Industry
فلم 'اےدل ہےمشکل اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل فلموں کی ریلیز پر پابندی کے فیصلے کے خلاف خود بالی ووڈ انڈسٹری اختلافات کا شکار ہے، ہدایتکار زویا اختر کہتی ہیں یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ فلم اور فلمساز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

ہدایتکار زویا اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کو ویزے حکومت نے دیے تھے ان کا یہاں کام کرنا غیرقانونی نہیں تھا،کرن جوہر نے کچھ غلط نہیں کیا نہ ہی کوئی قانون توڑا ہے، جب صورتحال بہتر تھی تو فلم بنائی، اب ریلیز پر تنگ کیا جا رہا ہے۔

اداکار ابھے دیول کا کہنا ہےکہ حالیہ اقدامات سے لگتا ہے کہ بھارت سرکار صرف شہرت کیلئے شور مچارہی ہے، اداکار عمران خان نے کہا کہ کہنے کو بہت کچھ ہے پر کہا تو لوگ میرا گھر جلانے آجائیں گے۔
تازہ ترین