• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ لندن کے حامی وائس چیئرمین رکن الدین تاج اپنا عہدہ نہ بچاسکے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ لندن کی حمایت کرنے والے وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی رکن الدین تاج اپنا عہدہ نہ بچاسکے اور ارکان کی بھاری اکثریت نے ان کے خلاف عدم اعتماد کردیا ایوان کے ارکان کی کل تعداد 51میں سے45ارکان نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 5 ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق یونین کمیٹی۔16لانڈھی کے وائس چیئرمین ساجد قریشی نے  رکن الدین کی حمایت میں دستخط کیے اور ہاتھ کھڑا کیا، تفصیلات کے مطا بق  متحدہ قومی موومنٹ لندن کی حمایت کرنے والے وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی رکن الدین تاج اپنا عہدہ نہ بچاسکے اور ارکان کی بھاری اکثریت نے ان کے خلاف عدم اعتماد کردیا ایوان  کے ارکان کی کل تعداد 51  میں سے    45ارکان نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا   جبکہ 5 ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکت نہ  کرنے والےارکان کا تعلق بھی  متحدہ قومی موومنٹ  سے ہےانہوں نے اجلاس میں شرکت نہ کرکے وائس چیئرمین کی تائید کی جبکہ جماعت اسلامی کے ایوان میں موجود رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا البتہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ایک ایک رکن نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا ۔
تازہ ترین