• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Politics Should Be Kept Separate From Game Younis Khan
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سا بق کپتان یونس خان نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے آغاز پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہئے۔

ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں ہیں، دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا چاہئے۔

دونوں ممالک کی کرکٹ کو پوری دنیا دلچسپی سے دیکھتی ہے اور اس کی بہت مقبولیت ہے ، ضروری ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کو سیاست سے دور رکھتے ہوئے اس اہم سیریز کا آغا زکیا جائے تاکہ اس خطے میں کرکٹ کو فروغ ملے۔

اسٹار کھلاڑی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے544رنزدرکار ہیں۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ریکارڈ کے لیے نہیں کھیلے لیکن وہ اس سنگ میل کو جلد از جلد عبور کرنا چاہتے ہیں ۔
تازہ ترین