• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی دورے پر برطانیہ آمد

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ اتوار کو گلاسگو ایئر پورٹ پر قونصل آف پاکستان رومان احمد اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے عہدیداروں سے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آج وہ آلوہ فالکوک م یں پولیس سکاٹ لینڈ کے اعلیٰ ترین آفیسرز سے ملاقات کررہے ہیں اور ان کے ساتھ پختونخوا میں پولیس کے نظام میں بہتری پید کرنے کے متعلق مختلف تجاویز پر بات چیت کریں گے۔ پیر کو وہ سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولاسٹرجن اور دیگر پارلیمان لیڈروں سے سکاٹش پارلیمنٹ میں ملاقات کرینگےجس کے بعدوہ لندن روانہ ہوجائیں گے۔
تازہ ترین