کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ مالیاتی انصاف نہیں ہو رہا ، پورٹ سٹی ہونے کے باوجود دنیاکے دیگر ممالک کے برعکس وصول ہونے والے ٹیکسوں میں سے کراچی شہر کو کوئی حصہ نہیں ملتا منتخب نمائندوں کی آمد کے دو ماہ بعد ہی کراچی کے شہریوں نے تبدیلی محسوس کرنا شروع کردی ہے، ان خیالات ا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر کے دورے پر آئے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے 22 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو کراچی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔