• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہاں اتنی بھارتی فوج ہے وہ کیا کررہی ہے، جھک مار رہی ہے؟ کشمیری شہری کا سوال



پہلگام واقعے سے متعلق کشمیریوں نے سوالات اٹھانا شروع کردیے۔ کشمیری شہری نے سوال کیا کہ یہاں اتنی بھارتی فوج ہے وہ کیا کررہی ہے، جھک مار رہی ہے؟ 

کشمیری نے کہا کہ سیاحوں کے ساتھ سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟ کشمیر کچھ لوگوں کی سیاست اور اپنے فائدے کیلئے انڈسٹری ہے اور کشمیری خام مال ہیں۔

شہری نے کہا کہ پہلگام حملے میں ایک کشمیری مسلمان عابد شہید ہوا اس کا تو بھارتی میڈیا نے نام تک نہیں لیا، پہلگام میں جنہوں نے حملہ کیا وہ مسلمان نہیں ہوسکتے۔

کشمیری شہری نے کہا کہ ہمارے مذہب میں کسی بے گناہ کو قتل کرنا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید