• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین صدیقی کا بالی ووڈ میں چل رہے امتیازی سلوک پر تبصرہ

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں چل رہے امتیازی سلوک پر تبصرہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بالی ووڈ میں اداکاروں کے درجات ہیں، ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار موجود ہیں، فلم میں بہترین اداکاروں کو چھوٹے کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم نگری میں آج عرفان خان مرحوم، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور آنجہانی اوم پوری صاحب کو بڑا اداکار کہا جاتا ہے اور اُن کی تعریف کی جاتی ہے۔

اسٹار اداکار نے فلم انڈسٹری کے رویے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ لوگ فلم نگری کی ہیرو کی روایتی تصویر پر پورے نہیں اترتے تھے، کیا یہ بالی ووڈ کی ناکامی نہیں کہ ان پر بھروسہ نہیں کیا گیا؟ کیا کسی نے ان کے ساتھ 20 یا 30 کروڑ کی فلم بنائی؟ یہ صرف یہاں ہی ہوتا ہے۔

نواز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ آج کل ہم دیکھ رہے ہیں، نئے اداکاروں کے ساتھ آنے والی فلموں کا کیا حال ہو رہا ہے، دوسری فلم انڈسٹریز میں اداکاروں کو صلاحیتوں کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے لُکس کی بنیاد پر نہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے گینگز آف واسے پور، بدلا پور، کک، بجرنگی بھائی جان، رئیس، تلاش اور ویب سیریز سیکریڈ گیمز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید