ملتان (سٹاف رپورٹر) دربار عالیہ حضرت چادر والی سرکار ؒ کے مرکزی سجادہ نشین پیر سید ولی محمد شاہ ثانی المعروف ثانی سرکار نے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے دین اسلام کی تبلیغ کے لئے لاکھوں غیر مسلموںکو مسلمان کیا اور انہیں دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ آج اولیاء کرام کے مزارا ت اور زائرین محفوظ نہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت چادر والی سرکار ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پیر سید علی حسین شاہ ، پیر سید نور حسین شاہ، پیر حاجی عبد الرزاق ، سید اجمل شاہ، شیخ حامد،نجم الثاقب،سیٹھ خالد،عبداللہ بٹ بھی موجود تھے۔سید ولی محمد شاہ ثانی سرکار نے مزید کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں اور آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہو ئے علماء کرام، مشائخ عظام متحد ہو جائیں۔