• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کے چہلم پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،ڈی سی او

ڈیرہ غازیخان( پ ر ) ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں ، امن کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام متفق و متحد ہیں ۔ انہوں نے یہ بات ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،جس میں ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد ، اسسٹنٹ کمشنرز اصغر مجید بلوچ ، عبدالغفار ، عبدالجبار ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس ، ای ڈی او سی ڈی فارو ق احمد ، ڈی او سی محمدیاسین ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی ، ٹی ایم او چودھری طاہر جاوید کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے  کہاکہ تمام مسالک ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں اور اپنے چھوٹے معاملات باہمی مشاورت سے مقامی سطح پر حل کر کے یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ چہلم کے موقع پر محرم الحرام کی طرح کے سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ۔ مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ اجلاس کے آخر میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ارکان نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین