مظفر گڑھ......مظفر گڑھ میں گذشتہ روز معمولی رنجش پر 11 سال کے بچے پر مبینہ طور پر کتے چھوڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کے موضع جہانپور میں گذشتہ روز معمولی تنازع پر محمد رمضان نے مخالف کے 11 سال کے بچے پر مبینہ طور پر کتے چھوڑ دئیے تھے۔
کتے کے کاٹنے سے بچے کی ٹانگوں پر زخم آئے تھے،ملزم کی گرفتاری کے پولیس نے کارروائی کر کے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا۔