مئیر کراچی وسیم اختر نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ وسیم اخترکا کہنا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہوکر شہر کے مسائل حل کریں گے، مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کےساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم سب ساتھ ہیں، ادارہ نورحق سے خوش ہوکر جارہاہوں، امید ہے کامیابی ملے گی ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر کراچی کی خدمت کریں گے، ایم کیوایم کے کارکن یکجاہوجائیں تو کراچی کی بہتری کے لیے کام ہوگا، تعمیری کام تخریبی ہوجایا کرتا تھا، یہ باتیں بھلانی ہوں گی۔