• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور: 14سالہ بھائی نے کمسن بھائی کو قتل کردیا

Bahawalpur 14 Years Old Brother Kills His Young Brother
بہاول پور میں چودہ سالہ لڑکے نے آٹھ سالہ سوتیلے بھائی کو قتل کردیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

بہاولپور کے علاقے رحمان آباد میں14 سالہ لڑکے نے اپنے آٹھ سالہ سوتیلے بھائی کو اینٹیں مار کر قتل کردیا،ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے،لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے قائم پور اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ اس کا سوتیلا بھائی سوتیلے باپ سے شکایات کرتا تھا،ملزم کی ماں نے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد چند سال قبل دوسری شادی کی تھی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
تازہ ترین