چنیوٹ میں زمیندار نے راستے سے گزرنے کے تنازع پر غریب کسان اور اس کے5سالہ پوتے پر کتے چھوڑ دیے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔
افسوس ناک واقعہ تھانہ رجوعہ کے علاقہ ہرسہ بلہ میں پیش آیا جہاں علاقے کے زمیندار نے55 سالہ غریب کسان اور اس کے5سالہ پوتے پر کتے چھوڑ دئیے،زمیندار کے تین کتوں نے کاٹ کر کسان کی دائیں ٹانگ زخمی کردی اس دوارن 5سالہ بچہ اپنے دادا کی گود سے گر کرمعمولی زخمی ہوگیا، زخمی کسان کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے دو نامزد ملزمان کو گرفتار جبکہ ایک ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔