• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
New Trailor Of A Kind Of Murder Released
تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن ڈراما فلم ’’اے کائنڈ آف مرڈر ‘‘کا نیاسنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اینڈی گوڈارڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اپنی شادی سے ناخوش ایک ایسے آرکیٹیکٹ اور ناولسٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پیٹرک ولسن، جیسیکا بیل، ونسینٹ کارتھیسر اور ایڈی مارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹیڈہوپ کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 16دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین