• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پا نی اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی نعمت ہے جو ہر ذی روح کے زندہ رہنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ پانی کے بغیر زندگی ناممکن ہے۔ ہماری زمین کا 70 فی صد حصہ پانی پر مشتمل ہے مگر اس میں سے صرف دو فیصد ہی پانی پینے کے قابل ہے۔ دنیا میں پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر یہ کہا جاتا ہے کہ مستقبل میں جنگوں کی ایک بڑی وجہ پانی ہو گی۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن میں پانی کی قلت موجود ہے یہاں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے، یہاں ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔ بعض اوقات لوگوں کو میلوں کا سفر طے کر کے پانی لانا پڑتا ہے لہٰذا پانی کا بے جا استعمال ختم کر کے پانی کی زیادہ سے زیادہ بچت کی جائے۔ حکومت ایسے تمام علاقوں میں پانی کا بندوبست کرے جہاں پینے کا صاف پانی موجود نہیں ہے۔
(اقراء مرتضیٰ)
iqra.murtaza@gmail.com

.
تازہ ترین