• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذر میں شدید سردی، خلتی جھیل جم کر برف کا میدان بن گئی

Latest News
غذر......گلگت بلتستان میں ان دنوں منفی درجہ حرارت کا راج ہے، پارہ منفی دس پر جم چکا ہے،ضلع غذرمیں شدید سردی کے باعث خلتی جھیل جم کر برف کا میدان بن چکی ہے، اس جھیل پر بچے دھوم مچارہے ہیں۔

ضلع غذر کی تحصیل گوپس میں خلتی نامی گاؤں سطح سمندر سے10ہزارفٹ بلند ہے،اس گاؤں میں بچوں کے کھیلنے کے لئے کوئی میدان نہیں لیکن دسمبر میں جب پارا منفی تک پہنچتا ہے تو یہاں کی جھیل جم کر برفانی میدان بن جاتی ہے۔

ڈیڑھ کلومیٹر طویل اور سو فٹ گہری اس جھیل پرکھیلنا دشوار تو ہے لیکن بچوں کو اگر فٹبال کا میچ کھیلنا ہو،یا پھر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرنی ہو تو اس جمی ہوئی جھیل پر کھیلتے ہیں۔

خلتی جھیل ٹراوٹ مچھلی کےلیے بھی مشہورہے،لیکن اس کے لئے گرمیوں کا انتظار کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ابھی تو موسم سرد ہے۔
تازہ ترین
تازہ ترین