• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: عدالت کا ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسی کے حق میں فیصلہ

— تصویر بشکریہ رائٹرز
— تصویر بشکریہ رائٹرز

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسی کے حق میں فیصلہ سُنا دیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی ملک بدری کی پالیسی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فیصلہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے سے روک دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل تک کا وقت دیا تھا۔ تاہم امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو ’ایلین اینیمیز ایکٹ‘ کے تحت تارکین وطن کو ملک بدرکرنے سے روکا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید