• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وہ موم کا بڑا سا کار خانہ معلوم ہوتا تھا۔
گودام میں ٹنوں کے حساب سے پگھلا ہوا موم تھا۔
کئی سو کاریگر بھی تھے۔
میرے میزبان نے بتایا کہ وہ سب چنیدہ لوگ ہیں۔
انہیں ملک بھر سے منتخب کیا گیا ہے۔
’’ملک کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔
کیا یہ لوگ موم بتیاں بناتے ہیں؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’جی نہیں۔‘‘
’’کیا مادام تساؤ میوزیم کے لئے مجسمے بناتے ہیں؟‘‘
’’ارے نہیں۔‘‘ میزبان کو ہنسی آ گئی۔
’’تو پھر؟‘‘ میں نے پوچھا۔
میزبان نے کہا،
’’یہ لوگ ارکان پارلیمنٹ ہیں۔
موم سے قانون سازی کرتے ہیں۔‘‘
تازہ ترین