• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں متعدی، غیر متعدی امراض کے کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ تیار


ملک بھر میں متعدی اور غیر متعدی امراض کے کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے متعدی اور غیر متعدی امراض کی ملک گیر رپورٹ تیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وبائی اور غیر وبائی امراض کے کیسز کی رپورٹ 25 تا 31 مارچ کے دوران کی ہے، اس دورانیے میں اسہال کے 1 لاکھ 34 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس دورانیے میں ملک بھر میں 6 ہزار 857 ہیضے جبکہ 4 ہزار 129 ٹائیفائیڈ کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ہفتے وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 تا 31 مارچ ملک بھر میں 687 خسرہ جبکہ ہیپاٹائٹس بی، سی اور ڈی کے 5206 کیس رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں ملک میں ڈینگی کے 84، گردن توڑ بخار کے 24، کالی کھانسی کے 116 اور چکن گونیا کے 4 کیس رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق 25 تا 31 مارچ ملک میں ایڈز کے 3 اور روبیلا کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

صحت سے مزید