• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری کیلئے عالمی اعزاز،عالمی موبائل فلم فیسٹول میں انٹری

کراچی(ایجنسیاں)لیاری کیلئے ایک اور عالمی اعزازآگیا۔ پیرس میں ہونیوالے عالمی موبائل فلم فیسٹیول میں ساڑھے سات سو فلموں میں لیاری کے نوجوان فہد بلوچ کی فلم شامل کرلی گئی۔فلم فیسٹیول میں ایشیا سے صرف پاکستان اور ایران سے فلم منتخب ہوئی ہیں۔کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری کیلئے ایک اورعالمی اعزازیہ ہے کہ 62ممالک کی 750فلمیں میں سے جو50فلمیں منتخب ہوئیں ان میں لیاری کے نوجوان کی موبائل فلم کوبھی اس عالمی مقابلے میں شامل کیاگیاہے۔فہد بلوچ نے ناخواندگی اورچائلڈ لیبر پرمختصر فلم بنائی تھی۔پیرس میں ہونیوالے موبائل فلم فیسٹیول میں بھارت آؤٹ ہوا جبکہ پاکستان کی شاندارانٹری ہوئی۔ فہد بلوچ نے فلم بنالی مگر پیرس جانے کے پیسے نہیں ہیں۔
تازہ ترین