• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نے محنت کی وہ فیتا کاٹے گا، برداشت کرو، وزیراعظم

Pleasure To See The Fruit Of Hard Work Pm Nawaz
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنت کا پھل ملنے کی خوشی ہو رہی ہے، اب فیتہ نہیں کاٹیں گے تو کیا کریں گے؟ فیتہ کاٹ رہے ہیں تو برداشت کرو اوراللہ کا شکر ادا کرو۔ محنت کا پھل ملنے کی خوشی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے شیخو پورہ میں بھکی تھرمل پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کیا ۔اس موقع پرانہوں نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کےلیے اپنا حصہ ڈالیں،سازشیں کرنا چھوڑ دیں،آپ بھی ہاتھ بٹائیں اور سازشیں چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پھل کھانے کا وقت آگیاہے ، دنیا تسلیم کررہی ہے پاکستان اکنامک پاور بننے جارہا ہے۔اس سے سب کوفائدہ پہنچے گا چاہے وہ حکومت ہو یا اپوزیشن، امید ہے کہ اس سال دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایسے ادوار سے گزرا جب منصوبوں پر کام روک دیا گیا۔ایک ہم ہیں جو آج نہیں مستقبل کا سوچ رہے ہیں،ایک وہ تھےجوآج کی ضرورتوں کو نظرانداز کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنا نہیں اسے سستا کرنا بھی ہدف ہے۔
تازہ ترین