• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید---فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید---فائل فوٹو

تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سِپرا میں خوشگوار مکالمہ ہوا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں  ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔

عدالت نے عامر مغل اور فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ سب درخواستیں ایک ساتھ ہی سن لیں گے آج ہمارے پراسیکیوٹر بھی نہیں ہیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ اس کیس میں چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے، کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے،  عدالت نوٹس جاری کرے جو پیش نہیں ہو رہے، ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آج حاضری پوری کریں اور نقول وصول کر لیں، آج جس کی حاضری نہیں ہو گی اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا، عامر محمود کیانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، آپ کہتے ہیں ان کے وارنٹ جاری کریں؟  میں آرڈر کروں گا اور وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت جاری کریں گے۔

فیصل جاوید نے استدعا کی کہ میں دور سے آتا ہوں، پشاور سے آنا پڑتا ہے، ہر تاریخ پر آتا ہوں لمبی تاریخ دے دیں۔ 

 جس پر جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آپ آج کل اسلام آباد میں نہیں رہ رہے؟ ویسے آج پشاور جانے کا موسم نہیں ہے۔

فیصل جاوید نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جی نہیں آج آپ کے پاس ہی ہیں ویک اینڈ ادھر ہی ہے۔

عدالت نے حاضری مکمل کر کے چالان کے نقول فراہم کرنے کی تاریخ 17 مئی مقرر کر دی۔

قومی خبریں سے مزید