مظفر گڑھ.......مظفر گڑھ میں گھر سے لڑکی کی لاش ملی ہے،مقتولہ کے 4 سسرالیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق انعام آبادمیں گھر سے 22 سالہ فاطمہ کی لاش ملی ہے۔لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی اورفاطمہ کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
سسرالیوں کے مطابق فاطمہ نے خودکشی کی ہے جبکہ دوسری جانب مقتولہ کے کےاہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ فاطمہ کو کوسسرال والوں نے قتل کیا ہے،پولیس نے مقتولہ کی ساس،نند سمیت 4 سسرالیوں کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔