کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے حسن اسپتال کا سالانہ فنڈ 60لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کیا جائے۔ وہ ایک وفد کے ساتھ اسپتال کا دورہ کررہے تھے۔جس میں ڈویژنل چیئرمین منیر عباسی، ذیشان کمبوہ، یاسر بشیر تنولی، حنیف صدیقی اور اشرف تنولی بھی شامل تھے۔ انہوں نے سی ایم او لاہور سے مطالبہ کیا کہ او پی ڈی میں دوائوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال میں لیبارٹری اپ گریڈ کی جائے، سرجیکل اسپیشلسٹ اور ای این ٹی اسپیشلسٹ کا تقرر کیا جائے۔