ہالا(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ کے سسر ، لیگی رہنماسیدزماں شاہ کے ماموں اور سابق خدمت کمیٹی کے چئیر مین سید محمد شاہ کو ہالا کے قریب بھانوٹ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا وہ اتوار کی شب 89سال کی عمر میں بھانوٹ میں انتقال کرگئے تھے سید محمد شاہ کی نماز جنازہ وتدفین میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلا ل محمود شاہ،ن لیگ سندھ کے صدر اسمعٰیل راہو،سینیٹر سلیم ضیا اعوان،سابق ایم این اے سید اصغر علی شاہ،سید شہاب الدین شاہ حسینی،بشیر احمد شاہ،امجد شاہ جیلانی،سید جلال شاہ جاموٹ سمیت سید برادری، سیاسی،سماجی،مذہبی رہنماؤں،علمی،ادبی، شخصیات اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم سید محمد شاہ کاشمار تحریک آزادی کے سرگرم کارکنوں میں ہوتا تھا انہوں نے مولانا گرامی اور جی ایم سید کے ساتھ جدوجہد میں حصہ لیا۔ سیدمحمد شاہ نے علاقہ میں تعلیم کے فروغ میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ شاہ ہاؤس بھانوٹ میں مرحوم کے ایصال وثواب کیلئےسید شاہ محمد شاہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے