• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلی فلم سیاست سے پاک اورغیر متنازعہ ہوگی، راہول ڈھولکیا

ممبئی (ایجنسیاں)رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا کی نئی فلم سیاست سے پاک اور مکمل غیر متنازعہ ہوگی۔نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے اپنی فلم کا خیال رجسٹر کرا نے کا اعلان ٹوئٹر پر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈرافٹ کی تصویر کے ساتھ ان کا لکھنا تھا کہ اب نئی فلم کا اسکرپٹ لکھنے کا وقت آ چکا ہے جس میں نہ تو کوئی متنازعہ بات ہوگی نہ ہی سیاست ہوگی ۔تاہم اس سے قبل 18 فروری کو اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کہنا تھا کہ ان کو لکھنے کی طلب ہو رہی ہے۔ڈھولکیا کا مزید کہنا تھا کہ عموما ایسا ہونا مصنف کو بند کر دیتا ہے لیکن اس بار مصنف کو لکھنے کی طلب ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ فلم’ رئیس ‘ نے متنازعہ رہنے کے باوجود بھی باکس آفس پر اچھا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
تازہ ترین