• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس کی جغرافیائی پوزیشن اسے مزید اہم بنا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کے درپے ہو چکی ہیں اور اسے نقصان پہنچا کر اس کے وسائل ہتھیانے کی فکر میں مبتلا ہیں۔ اسی باعث پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ موجودہ چند سالوں میں سیاسی و عسکری قیادت کی دوراندیش پالیسیوں نے انتہا پسند عناصر کو پیچھے ہٹنے پر مجبور تو کیا ہے مگر ان کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں کی طرح جب بھی انہیں ملک کو نقصان پہنچانے کا موقع میسر آتا ہے، وہ اسے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اس سلسلے میں حکومت کو چاہئے کہ وہ دشمن کو پسپا کرنے کی بجائے انہیں ہمیشہ کے لئے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی پالیسی پر عمل کرے کیونکہ اگر دشمن کاقلع قمع نہ کیا گیا تو ہماری آنے والی نسلیں یونہی دہشت گردی کا شکار رہیں گی۔ (عبدالرحمٰن)
(rehmanbahadur8@gmail.com)
تازہ ترین