• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 500 روٹ پرمٹ ترکی کے حوالے کر دیے

Pakistan Hands Over 500 Route Permits To Turkey
پاکستان نے ترکی کی گاڑیوں کو ای سی او ممالک تک رسائی دینے کے لیے 5سو روٹ پرمٹ ترک حکومت کے حوالے کر دیے۔

روٹ پرمٹ ملنے کے بعد ترکی کی گاڑیاں پاکستان کے راستے ای سی او ممالک جائیں گی، پاکستان بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ حکام کے ہمراہ تین روزہ دورے پر ترکی پہنچے ہیں،وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی،خرم دستگیر اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

وزیراعظم اپنے دورے میں ترک قیادت سے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کریں گےجبکہ ترک ہم منصب کے ہمراہ پانچویں اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دورے کےموقع پرمختلف شعبوں میں معاہدوں پربھی دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین