• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معتمرین کے ساتھ زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، قاری عبدالرشید

اولڈہم(پ ر ) پاکستان سے عمرہ کو جانے والوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں ناقابل برداشت اور فوری اصلاح طلب ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات مولانا قاری عبدالرشید نے عمرہ سے واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔قاری عبدالرشید نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ وہ پاکستان سے عمرہ پر جانے والوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا نوٹس لیں۔معتمرین سے عمرہ پیکج کے نام پر منہ مانگی رقم لیکر بھی ائر لائن سے ٹرانسپورٹ و ہوٹل تک اللہ کے مہمانوں کو جن تکالیف سے دو چارہونا پڑتا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔سستے ترین دنوں میں بھی مہنگے عمرہ پیکج دینے والوں کا محاسبہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔قاری عبدالرشید نے وفاقی وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ جس طرح انہوں نے حج کے امور کو کنٹرول کیاہے وہ عمرہ کے معاملات بھی سرکاری طور پر نمٹائیں۔
تازہ ترین