• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی تقریر کیخلاف درخواست،لاہور ہائیکورٹ نے قابل سماعت ہونے کے بارے میں سرکاری وکیل سے معاونت طلب کر لی

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے  وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی تقریر کے  خلاف درخواست کے  قابل سماعت ہونے کے بارے میں  سرکاری وکیل سے معاونت طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ  نے محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی  جس میں الزام لگایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے خواتین کے عالمی دن پر ججز اور جرنیلوں کے خلاف تقریر کی اور کہا کہ ججز اور جرنیل اپنے اوپر احتساب کا عمل لاگو کریں.یہ بیان آئین کے آرٹیکل 204کی خلاف ورزی ہے اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں سرکاری وکیل سے معاونت طلب کر لی اور قرار دیا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی تقریر کی ویڈیو کی ضرورت پڑے تو وہ بھی عدالت کو  فراہم کی جائے۔
تازہ ترین