• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے ممبر اور دوسرے سینئر عہدیداروں نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان کی مشاورت سے اہم عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ بنیادی سکیل 21کے آئی آر سروس نادر ممتاز وڑائچ ممبر ایف بی آر کو ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا عہدہ دیدیا ہے۔ بنیادی سکیل 20کے آئی آر افسر ناصر اقبال نے چیف ایف بی آر کا عہدہ خالی کر دیا ہے۔ بنیادی سکیل نمبر 18اور 19کے افسران محمد انور نے ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو لاہور کا عہدہ چھوڑ کر سیالکوٹ کے کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز کا چارج لے لیا ہے۔ خان فیصل ڈپٹی کمشنر آر ٹی او اسلام آباد نے ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او اسلام آباد کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ دریں اثناء چیئرمین ایف بی آر نے فضل محمود سپرنٹنڈنٹ ماڈل کسٹم کلکٹریٹ لاہور کو ترقی دیکر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد میں تعینات کر دیا ہے۔ عارف رضا کو ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی میں ذمہ داریاں دیدی ہیں۔ سلیم طاہر کو ترقی دیکر ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ میں تعینات کر دیا ہے۔ سید جاوید احسن پرنسپل اپریزر آئی او سی او کراچی کو ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ترقی دیکر بھجوا دیا ہے۔
تازہ ترین