• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

Pakistan Day Ceremony Held In Poland
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

سفارتخانے کے احاطے میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے دوران پولینڈ میں مقیم پاکستانی ،ان کے اہل خانہ اور سفارت خانے کے عہدیدار موجودتھے۔

سفیرپاکستان ڈاکٹرخالدحسین میمن نے پاکستان کے سبزہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا اور اس دوران قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن شفاعت احمد کلیم نے انجام دیئے۔

سفیر پاکستان نے صدر پاکستان ممنون حسین کا پیغام اور قونصلر شفاعت احمد کلیم نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

دریں اثناء سفارتخانہ کے تحت استقبالیے کا اہتمام بھی کیاگیا،جس سے خطاب کے دوران سفیرپاکستان ڈاکٹرخالد میمن نے یوم پاکستان کے تاریخی پس منظر پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ برصغیرکے مسلمانوں کی عظیم جدوجہد کی بدولت پاکستان معرض وجودمیں آیا،قراردادپاکستان کے 7سال بعد محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان آزاد ہوا۔

سفیرپاکستان نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات کے فروغ پر بھی زوردیا اور کہاکہ ہم پولینڈ کے ساتھ گہرے روابط اور تعلقات کا مزید فروغ چاہتے ہیں۔

اس تقریب کے دوران پاکستان کے پرچم کے سبز اور سفید رنگ سے مزین ایک کیک بھی کاٹا گیا۔
تازہ ترین