• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان حفیظ کاردار اسکولز کرکٹ ٹرافی آئندہ ماہ ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں عبد الحفیظ کاردار انڈر 16 اسکولز چیمپئن شپ کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں 9 ہزار سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پیر کو پی سی بی چیئر مین شہریار خان، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی، ڈائر یکٹر گیم ڈیولپمنٹ ایزد سید اور پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کے صاحبزادے اور مقامی اسکول کے وائس چانسلر شاہد کاردار نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات کا علان کیا۔ ٹرافی کو حفیظ کاردار کے نام سے منسوب کرکے ماضی کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ شاہد کاردار نے ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں دینے کے علاوہ بہترین کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ کرکٹرز کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے اسکالرشپ اسکیم بھی متعارف کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ پانچ اپریل سے شروع ہوگا۔
تازہ ترین