• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ دسمبر میں فٹبال کپ کرائیگی،میئر کراچی وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دسمبر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آل پاکستان کے ایم سی گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کرائے گی۔ کے ایم سی میں فٹ بال ٹیم کو بحال کردیا ہے۔ وہ کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا، ضلع جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض، سینئر ڈائریکٹر سی ایس اینڈ آر سیف عباس حسنی، قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل( ر) یونس چنگیزی، کرنل بصیر عالم، فیفا ریفری احمد جان اور شہریو ں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ دریں اثناء کے ایم سی اور کے پی ٹی کے درمیان کھیلا گیا میچ کے ایم سی نے عبداللہ کے گول کے ذریعے ایک صفر سے جیت لیا۔
تازہ ترین