• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کی صوبائی قیادت ملازمین کے مسائل حل کریگی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) ایپکا سماجی بہبود کے صدر حاجی عطاء محمد بڑیچ، شاہ محمد خان تاجک، حاجی عصمت اللہ کاکڑ، لالہ منیر بلوچ، محمدیعقوب، محمدعاشق لہڑی، سید محمد بور نے ایپکا کے صوبائی صدر دادمحمد بلوچ، جنرل سیکرٹری عبداللہ ، سینئر نائب یونس کاکڑ، جونیئر نائب صدر ہیبت خان ناصر و دیگر کابینہ کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کریگی۔ دریں اثناء عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر محمدیوسف کاکڑ، سینئر نائب صدر عبدالستار بلوچ، لیبر سیکرٹری منظور بلوچ، مرکزی یوتھ سیکرٹری عمران حسنی، مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد ہمایوں و دیگر عہدیداران نے ایپکا بلوچستان کے صدر داد محمد بلوچ، سینئر نائب صدر یونس کاکڑ، سیکرٹری جنرل عبداللہ صافی و دیگر کابینہ کے عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ نومنتخب کابینہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
تازہ ترین