• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا تیرائی بالا میں شوہرنے تیسری بیوی کو ذبح کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقہ متھرا تیرائی بالا میں گھریلو ناچاقی کی بناءپر شوہر نے اپنی تیسری بیوی کو چھریوں کے پے درپے وار کرنے کے بعد ذبح کردیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاءکے حوالےکردی اور مقتولہ کے شوہر اور3 سوتیلے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے نواب زادہ ولد میر محمد نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تھانہ متھرا پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے بہنوئی امان اللہ نے اسے فون پر اطلاع دی کہ تمہاری بہن فوت ہوگئی ہے اور جب وہ ان کے گھر پہنچا تو اس کی بہن باچا پری خون میں لت پت زمین پر مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی جسے چھریوں کے پے درپے وار کرنے کے بعد ذبح کرکے قتل کردیا گیا تھا مدعی کے مطابق اس کی بہن کو ا س  کےشوہر امان اللہ نے بیٹوں طاہر اللہ، حبیب اللہ اور رحمت اللہ کے ہمراہ مل کر قتل کیا ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق مقتولہ باچا پری ملزم امان اللہ کی تیسری بیوی تھی جس کے 3چھوٹے چھوٹے بچے بھی  ہیں  تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔
تازہ ترین