آپ آف لائن ہیں
جمعہ10؍شعبان المعظم 1439ھ 27؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Campaigns Of Billion Of Rupees Started To Show Fake Projects Bilawal
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی اور جھوٹے ترقیاتی منصوبے دکھانے کے لیے اربوں روپے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

بلاول بھٹو نے تنظیم سازی کے سلسلے میں ضلعی امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کیںجبکہ لاہور میں جنوبی پنجاب کے پارٹی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ نے پنجاب میں پی پی کے کارکنوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار کی خاطر جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ یہ جنگ نظریاتی ہے،پیپلز پارٹی مساوات پر مبنی پاکستان کےقیام کے لیےجدوجہد جاری رکھے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تشہیری مہم پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، نواز حکومت نے ملک پر مجموعی قرض میں 35فیصد اضافہ کیا ہے، گزشتہ 67برس کے دوران 13کھرب روپے قرض لیا گیا،جبکہ موجودہ حکومت نے 4سال میں 5کھرب روپے قرض لیا۔

انہوںں نے یہ بھی کہا کہ برآمدات میں 16 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ تجارتی خسارہ 11اعشاریہ71 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے پارٹی عہدیداران کو ہدایت کی کہ آئندہ عام انتخاباب میں مخالفین کو شکست سے دو چار کرنے کے لیے تیاری کرلیں۔
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں