کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا اور امریکا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی ساحل پر میزائل لانچ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے، جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے شمالی کوریا نے اپنی مشرقی بندرگاہ سنپو سے نامعلوم قسم کے میزائل کا تجربہ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ تجربہ ناکام رہا، امریکی کمانڈ نے بھی ناکام تجربے کی تصدیق کی اور کہا کہ انھوں نے ڈیٹیکٹ کیا اور پیچھا کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بظاہر شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تھا، خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی بحریہ کے کمانڈر ڈیو بینہم کے حوالے سے کہا ہے کہ میزائل تقریباً فوراً ہی پھٹ گیا تھا، شمالی کوریا کو ناکامی کا سامنا ایسے وقت میں کرنا پڑا ہے جب ایک روز قبل ہی اس نے امریکا کو متنبہ کیا تھا کہ ʼ ہم بھرپور جنگ کا اور جوہری جنگ کا اپنے انداز میں جوہری حملے سے جواب دیں گے، شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ ایٹمی تجربے پہلے کر چکا ہے ۔