• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی عوام کیخلاف ہونے والے تشدد کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے: بیرسٹر قاری محمد عاصم

معروف مذہبی اسکالر اور بیرسٹر قاری محمد عاصم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی برادریوں کے خلاف جاری غیر انسانی اور پُرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے تشدد کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں پیش آنے والے واقعات کو محض چند الگ تھلگ جھڑپوں یا چند افراد کی کارروائیاں قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق فلسطین میں تشدد، آبادکاری میں توسیع، زمینوں پر قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی ایک وسیع اور سنگین مسئلے کا حصہ ہیں۔

بیرسٹر قاری محمد عاصم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور فلسطینی عوام کے انسانی حقوق اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پُرتشدد آبادکاروں کی کارروائیاں دنیا کو یہ خطرناک پیغام دیتی ہیں کہ فلسطینیوں کی جانیں، ان کے بنیادی حقوق اور ان کی سلامتی کوئی اہمیت نہیں رکھتی، جو کہ انسانی وقار اور عالمی انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

قاری محمد عاصم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام بھی دنیا کے دیگر تمام انسانوں کی طرح امن، تحفظ، عزت اور بنیادی انسانی حقوق کے حق دار ہیں اور عالمی برادری کو خاموشی اختیار کرنے کے بجائے انصاف اور امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید