• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے کے بعد حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نےمزار پر حاضری کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد کےلیے دعا کی۔

اسحاق ڈار استنبول میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے علاقائی فورم R-4 کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ جہاں علاقائی سلامتی، سفارتی تعاون اور خطے میں امن کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

خیال رہے کہ حضرت ابو ایوب انصاریؓ کا مزار استنبول کی ایوب سلطان مسجد کے احاطے میں واقع ہے اور یہ مقام اسلامی تاریخ میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید