• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونمیانی کے قریب ڈامب میں سمندر 20 ایکڑ زمین نگل گیا

Sea Swallow 20 Acres Of Land Gwadar
سونمیانی کے قریب ڈامب ولیج کو سمندر سے خطرہ لاحق ہوگیا،صرف تین دن کے اندر سمندر 20 ایکڑ زمین نگل گیا۔

سمندر کنارے بسنے والو ں کو ہمیشہ ہی خطرات لاحق رہتے ہیں، حب کے ساحلی علاقوں میں ڈامب وہ علاقہ ہے جو سب سے زیادہ سمندر سے متاثر ہورہا ہے،13 ہزار سے زائد باسیوں کے مسکن کو سمندر 6 سے 8 سال کے دوران کافی نقصان پہنچا چکا ہے۔

ڈامب ولیج کے قریب سمندر میانی مور میں تیزترین لہریں 3میٹر فی سیکنڈ کے حساب سے بنتی ہیں، گزشتہ 3دن کے دوران اونچی اور طاقتور لہروں نے 20 ایکڑ زمین نگل لی ہے جس میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے دفتر کے علاوہ 200 سے زائد دکانیں شامل ہیں۔

گوادر اور پسنی کے بعد ڈامب کا یہ علاقہ سمندری خوراک کا سب سے بڑا سیکٹر ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی، سمندر کی سطح میں اضافہ اور انسانی غفلت اس تباہی کی ذمہ دار ہیں۔

این آئی او کی ٹیم ڈامب ولیج میں ہونے والی تباہی کی سائنسی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ مون سون میں سمندر میں طغیانی اور اونچی لہرو ں سے علاقے کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
تازہ ترین