پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے اس ملک کے وزیراعظم کو اجمل پہاڑی اور عزیر بلوچ کی طرح جے آئی ٹی میں پیش ہونا پڑے گا ۔
اس سے قبل پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے ’جیونیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی زبان پھسل گئی، پاناما کیس کے درخواست گزار جوش خطابت میں یہ بھی کہہ گئے کہ ’ن‘ جیتے گا ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن اور قانون میں سے ایک کا جنازہ نکلے گا ، قوم کوکرپشن سے آزادمعاشرےمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔